محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشن گوئی کردی ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں ریکارڈ کی گئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران بھی راولپنڈی، اسلام آباد،لاہور ،ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، گوجرانوالہ،میر پور خاص ، حیدر آبادپشاور ،بنوں،گلگت بلتستان ، کشمیر اور مری سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جب کہ مون سون بارشوں کا نیا سسٹم شمال مشرقی بلوچستان میں داخل ہونے سے وہاں بھی گرمی کی شدت میں کمی کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بدھ سے جمعہ تک سندھ ، بلوچستان ،خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ۔
گذشتہ روز عید کے موقع پر ہونیوالی بارش کے نتیجے میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، جہلم، پشاور، مری سمیت کئی شہروں میں جل تھل ایک ہو گیا۔ سرگودھا میں 70اور گوجرانوالہ میں 23ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے اور سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔

مزید :

ماحولیات -