اسلام آباد اور گردونواح میں 5.1شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

اسلام آباد اور گردونواح میں 5.1شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
اسلام آباد اور گردونواح میں 5.1شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔زلزلے کے جھٹکے 8بجکر 22منٹ پر محسوس کیے گئے ۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10کلو میٹر زیر زمین تھی ، زلزلے کا مرکز چین کے علاقے سیچوآن میں تھا تاہم ابھی تک زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے رابطے میں ہیں اور زلزلے کے نقصانات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔