بھارت میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی ، کسی بھی وقت پانی پاکستان کی جانب چھوڑ نے کا خدشہ
ممبئی(صباح نیوز)موسلا دھار بارش نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔ ممبئی سمیت ریاست مہاراشٹرا میں سولہ افراد ہلاک اور بارہ لاپتہ ہوگئے ۔ ڈیم اور پانی کے دیگر ذخائر نوے فیصد تک بھرگئے۔ بھارت کسی بھی وقت پانی پاکستان کی جانب چھوڑ سکتاہے۔
عالمی ریڈ کراس کا کہناہے کہ بھارت، بنگلادیش اور نیپال میں بارش کے باعث بارہ سو افراد ہلاک اور لاکھوں بیگھر ہوگئے ہیں۔حکام نے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔جبکہ دیگر اٹھارہ ریاستوں کو موسلہ دھار بارش کے امکان سے آگاہ کردیا گیا۔ بھارت میں سب سے زیادہ تباہی ریاست مہاراشٹرا کے شہر اور تجارتی مرکز ممبئی میں ہوئی۔ بارش کم ہونے کے باوجود پانی گھروں میں موجود ہے, اور ہزاروں لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ایک ڈاکٹر مین ہول میں بہہ گیا۔بچی سمیت تین افراد ڈوب گئے جبکہ گھر گرنے اور دیگر حادثات میں بھی ہلاکتیں ہوئی اور بارہ افراد لاپتہ ہیں۔
میانمار ،فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری
ممبئی میں بارش کم ہونے سے ٹرین اور بس سروس جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے۔لیکن حکام کا کہناہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کسی بھی وقت موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ بھارت میں ڈیم اور پانی کے دیگرذخائر نوے سے چورانوے فیصد تک بھر چکے ہیں جبکہ چودہ دریاں میں تغیانی ہے۔
مزید بارش کی صورت میں بھارت ہمیشہ کی طرح پانی پاکستان کی جانب چھوڑ دے گا۔ اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوسکتاہے۔عالمی ریڈ کراس کے مطابق بھارت، بنگلادیش اور نیپال میں موسولا دھار بارش کے باعث بارہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ بے گھر اور متاثرین کی مدد نہ کی گئی تو انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔