فیصل آباد میں شہریوں نے چور کو گدھے پر بیٹھا دیا ، شہر کاراﺅنڈ لگوانے کے بعد پولیس کے حوالے
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد کے علاقہ ملت ٹاﺅن میں چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔
نیو نیوز کے مطابق ملت ٹاﺅن میں جیب کترا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے بعد شہریوں نے اس پر خوب دل کی بھڑاس نکالی اور مار مار کر لال پیلا کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیب کترے نے آج ہجوم میں ایک شہری کی جیب کاٹنے کی کوشش کی تو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے بعد مشتعل شہریوں نے اس کو مرغا بنا کر خوب درگت بنائی اور پھر سر مونڈ دیا ۔
لوگوں کا غصہ اسی پر کم نہ ہوا تو چور کو گرھے پر بیٹھا کر شہر کے چکر بھی لگوائے گئے اور اسی طرح تھانے لے گئے جہاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔