فیصل آباد، دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے دو کمسن بچوں کے باپ کو بچوں کے سامنے قتل کردیا
فیصل آباد(آن لائن)دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کر کے دو کمسن بچوں کے باپ کو گھر میں داخل ہوکر بچوں کے سامنے قتل کردیا ۔مقتول حفیظ نے چند روز قبل آر پی او فیصل آباد سے تحفظ کی اپیل کی تھی ،پولیس مقتول کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ، ملزمان اشتہاری فرار ،چار سال قبل مخالفین نے مقتول کے تین کزنوں کو بھی قتل کردیا تھا .
آن لائن کے مطابق مقتول حفیظ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 571گ ب کا رہائشی تھا اور دشمنی کی بنا پر محلہ فاروق پارک میں رہائش پذیرہو گیا تھا آج مقتول حفیظ اپنے گھر میں اپنے بچوں 12انس ، 10مونس کے ساتھ بیٹھک میں بیٹھا ہوا تھا کہ مخالفین نے دھاوہ بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔
تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا ہے مخالفین عمران ، وحیدو دیگران نے 1ستمبر 2014کو مقتول حفیظ کے کزنوں امجد علی ، علی رضا اور عدنان کو چک نمبر 571گ ب تھانہ لنڈیانوالہ میں حویلی مال مویشیاں سے واپس گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ملزمان کی گرفتاری پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کے لیے چیلنج بنی ہوئی تھی مقتول حفیظ نے چند روز قبل آر پی او فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ سے مخالفین کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے انصاف و تحفظ کی اپیل کی تھی آر پی او فیصل آباد نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی اور پولیس کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوتھانہ لنڈیانوالہ اور مقدمہ تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ۔