پولیس کے شہدا پوری قوم کے محسن ہیں،شہدا کے خاندانوں کیلئے جومطالبہ ہوگااسے پورا کیاجائےگا،رانا ثنا اللہ
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے پولیس کے شہدا پوری قوم کے محسن ہیں، ہر شہری کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمے داری ہے،محکمہ پولیس کاشہدا کے خاندانوں کیلئے جومطالبہ ہوگااسے پورا کیاجائےگا،یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے شہدا کے لواحقین کی جانب سے جو بھی مطالبہ سامنے آئے گا حکومت اسے پورا کرے گی۔ان کا کہنا تھا آج سے20سال پہلے شہید کا پیکیج نہ ہونے کے برابر تھااب پولیس کے پاس فنڈز کی کمی نہیں،شہدا پیکیج بڑھایاگیاہے،شہدا کے لواحقین کے مسائل کو حل کرنا چاہئے۔آج دنیا کے ایک کونے میں ہونے والی بات دوسرے کونے میں سنائی دیتی ہے، زندگی کو طریقے سے گزارنے کیلئے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارا فرض ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی ضروریات پوری کی جائیں۔