پی ٹی آئی جڑانوالہ نے عائشہ گلالئی کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
جڑانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے پر پی ٹی آئی جڑانوالہ نے عائشہ گلالئی کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان پر الزامات لگانے پر لیگل نوٹس پی ٹی آئی جڑانوالہ کے نائب صدرسید خاقان کی جانب سے بھیجا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات سے عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے اور پی ٹی آئی سے وابستہ خواتین کی توہین ہوئی ہے۔ عائشہ گلالئی 15 روز میں معافی مانگیں یا ہرجانہ ادا کریں اور اگر وہ ان دونوں کاموں میں سے کوئی کام نہیں کرتیں تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔