پولیس نے دن دیہاڑے زخمی شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
فیصل آباد (ویب ڈیسک) نہ ایف آئی آر، نہ گرفتاری، نہ تفتیش اور نہ عدالت میں پیشی ہوئی فیصل آباد پولیس نے سب کے سامنے ایک زخمی شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ فٹ پاتھ پر موجود ملزم مسلح ڈاکو تھا مسلح تھا گولی چلا سکتا تھا لیکن موبائل فون سے بنی ویڈیو میں زخمی شخص کے پاس کوئی پستول واضح طور پر نظر نہیں آ رہا مرنے والے کی شناخت آصف سردار کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی کی تین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس مقابلہ کے نام پر زخمی شخص پر گولیاں برسانے کا واقعہ گلبرگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دن کی روشنی میں سادہ لباس اہلکاروں نے زخمی شخص کو تین گولیاں مار کر ہمیشہ کے لئے خاموش کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار تین مشکوک افراد کو روکا لیکن انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں ایک شخص زخمی جبکہ دو فرار ہو گئے۔