فیصل آباد : سابق ایم پی اے اسماعیل سیلا پی ٹی آئی میں شامل
فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ملک اسما عیل سیلا پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق وہ دو تین ماہ سے پی ٹی آئی کی قیادت سے ساتھ رابطے میں تھے، جمعہ کے روز انہوں نے چودھری علی اختر کے ڈیرے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ، گزشتہ روز ایکسپریس گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اگلا الیکشن پی پی 70 سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خاں کے خلاف لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، پارٹی نے اگر پی پی 69 سے میاں طاہر جمیل کے خلاف الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دیا تو وہ اس کیلئے بھی تیار ہیں ۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ملک اسماعیل سیلا کا شمار پیپلز پارٹی کے پرانے ورکروں میں ہوتا ہے ، پیپلز پارٹی چھوڑنے کے اسباب کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا ہے آصف زرداری کی پالیسیوں کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہ 1967 ءمیں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے ، اب دن رات پارٹی کیلئے کام کروں گا۔