فیصل آباد میں پولیس کا تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنوں پر دھاوا، بدترین لاٹھی چارج کے بعد 60 سے زائدکارکنان گرفتار

فیصل آباد میں پولیس کا تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنوں پر دھاوا، بدترین ...
فیصل آباد میں پولیس کا تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنوں پر دھاوا، بدترین لاٹھی چارج کے بعد 60 سے زائدکارکنان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی طرف سے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور 60سے زائدمظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، تحریک لبیک یا رسول اللہ کا فیصل آباد اور اسلام آباد میں احتجاج جاری ہے، جبکہ فیصل آباد میں پولیس نے مظاہرین پر بد ترین تشدد کیاہے، درجنوں کارکنوں کو گھسیٹ کر  گرفتار کرتے ہوئے بکتر بند گاڑیوں میں بند کر دیا گیا ۔ پولیس کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ چہلمی جلوس کا راستہ تھا جسے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظاہرین نے روکنے کی کوشش کی تھی، اس لیے فرقہ واریت اور انتشار سے بچنے کے لیے پولیس کو کارروائی کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:فیروز والہ عدالت میں پیش آیا وکلاء گردی کا ایک اور واقعہ ، وکلا نے پیشی کے لئے آئے ملزم کو فرار کروا دیا
کارکنوں کی گرفتاری پر تحریک لبیک یا رسول اللہ نے ضلع کونسل چوک کو بلاک  کر دیا، کارکنوں نے رانا ثناء اللہ کی برطرفی کا مطالبہ اور حکومت کے خلاف شدید  نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک رانا ثناء اللہ کو بر طرف کرنے سمیت ان کے دیگر مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔دوسری جانب جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا جاری ہے اور قائدین نے دونوں وزرا کی برطرفی کے علاوہ باقی کسی بات پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔