گھروں میں کام کرنے والی گونگی بہری لڑکی سے اجتماعی زیادتی
فیصل آباد (ویب ڈیسک) مدینہ ٹاﺅن کے علاقے میں بولنے کی صلاحیت سے محروم 16 سالہ لڑکی کو چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا, لڑکی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطاق گھریلو ملازمہ عاصمہ سکندر محلہ رسول پورہ کام کاج کے بعد واپس گھر جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ بولنے کی صلاحیت سے محروم لڑکی کو چار افراد نے اغوا کے بعد شراب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے بعد نامعلوم افراد لڑکی کو ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ لڑکی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ حتمی رپورٹ بعد میں ملے گی۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں