پولیس کا فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 16 اشتہاریوں سمیت 20ملزمان گرفتار

پولیس کا فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 16 اشتہاریوں سمیت 20ملزمان ...
پولیس کا فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 16 اشتہاریوں سمیت 20ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 16 اشتہاریوں سمیت 20ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیاجائے ، کسی مہمان کھلاڑی کو پھٹیچر کہنا بدتمیزی، قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کیلئے پاک فوج کو سیکیورٹی نہیں دینی چاہئے ، شریف فیملی کا کوئی ریکارڈ غائب نہیں کروایا :پرویز مشرف

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے فیصل آباد کے علاقوں نشاط آباد،ملت ٹاون،چک جھمرہ اورساہیانوالہ میں سرچ آپریشن کیا اور 16 اشتہاریوں سمیت 20ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف کیا ہے۔ تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

مزید :

فیصل آباد -