بیٹی بنا کر بے سہارا کو گھر لانے والا وحشی بن گیا، شادی کیلئے دباﺅ، انکار پر بچی اغوا کرلی
فیصل آباد (ویب ڈیسک) بیٹی بنا کر بے سہارا کو گھر لانے والا ہی وحشی بن گیا، خاتون پر شادی کے لئے دباﺅ ڈالنے لگا اور انکار پر معصوم بچی اغواءکروالی، دکھیاری ماں در درد بھٹکنے پر مجبور ہوگئی جبکہ سگے بھائی نے بھی مدد دینے سے انکارکردیا ہے، پولیس نے عزت اور جان کا سودا کرلیا ۔
روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ ائیرپورٹ چوک محلہ اسلام پورہ کی رہائشی مصباح پروین نے بتایا کہ اس کی ماں کی شادی چند برس قبل محمد شفیع سے ہوئی جو بعدازاں ہیروئن کا نشہ کرنے لگا۔ گھر میں فاقوں سے تنگ آکر اس نے محمد شفیع سے خلع لے لیا جبکہ اس کے سگے بھائی نے اس کو سرچھپانے کیلئے چھت کے نیچے رکھنے سے انکار کردیا۔ جس پر بے بس خاتون در در کی خاک چاٹنے پر مجبور ہوگئی۔ اسی دوران اس کے سابق شوہر کا دوست محمد ریاض 7 ج ب اسےا پنی بیٹی بنا کر گھر لے گیا۔ جہاں اس کی بھی نیت میں فتور آگیا اور مصباح پروین کو شادی پر اکسانے لگا جب اس نے صاف انکار کردیا تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا جس پر مصباح پروین نے اس کا گھر چھوڑ کر کہیں اور پناہ لے لی ،ملزم محمد ریاض کو علم ہوا تو اس نے اپنے بھائی صغیر احمد کی مدد سے مصباح پروین کی 11 سالہ بیٹی رفعت پروین کو اغوا کرلیا اور اس کی رہائی و جان بخشی کیلئے شادی کا مطالبہ رکھ دیا۔
مصباح پروین نے پہلے تو منت سماجت اور دیگر ذرائع سے بچی کی بازیابی کی کوشش کی مگر ناکامی پر پولیس کے پاس جاپہنچی مگر پولیس کی روایتی بے حسی اور ملزمان کے اثر و رسوخ کے باعث بچی تاحال بازیاب نہیں ہوسکی بلکہ بچی کی جان کیلئے خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے اگر میری بچی کو کچھ ہوا تو ملزمان کے ساتھ سچوکی سبزی منڈی اور تھانہ ٹھیکریوالہ برابر کا ذمہد ار ہوگا اور میں اس بے انصافی پر خود کو ضلع کونسل چوک میں آگ لگالوں گی کیونکہ اس ملک میں انصاف ملنا تو ممکن نہیں۔ میںا گلے جہان سب ظالموں کے گریبان پکڑوں گی جس میں منصف سے لے کر ملزم تک سب شامل ہوں گے۔