دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے،ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے والے کامیاب نہیں ہوں گے :عابد شیر علی
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا ،ماضی کے حکمرانوں نے ملکی اداروں میں تباہی پھیلائی ہم اداروں میں بہتری لائیں گے، جو لوگ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیںکر رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گے۔
جھنگ روڈ پر یوتھ کمیونٹی سنٹرکے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج مل کر دہشتگردی کے خاتمہ کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے نیز دہشتگرودں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی اداروں میں لوٹ مار اور تباہی مچائی، ہم اداروں کی ری سٹرکچرنگ اوراصلاحات کرکے ان کو منافع بخش بنائیں گے ۔ عابد شیر علیے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی اور ترقیاتی منصوبوں کوسبو تاژ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔