پاکستان کسی عدالتی فیصلے پر وجود میں نہیں آیا تھا، نواز شریف کی حکومت ختم کر کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا، رانا ثناءاللہ

پاکستان کسی عدالتی فیصلے پر وجود میں نہیں آیا تھا، نواز شریف کی حکومت ختم کر ...
پاکستان کسی عدالتی فیصلے پر وجود میں نہیں آیا تھا، نواز شریف کی حکومت ختم کر کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا، رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت سب عدالتوں سے بڑی ہے اورعدالت کے فیصلے پر عوام اپنے رائے دے سکتے ہیں ،پاکستان کسی عدالتی فیصلے پر وجود میں نہیں آیاتھا،نواز شریف کی حکومت ختم کر کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا،ہماری توجہ ووٹ کے تقدس کو بحال کرنے پر ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا ہے ،نوازشریف عوامی فیصلے سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں نہ اس کی رو گردانی کر سکتے ہیں ،ووٹ کی طاقت سے انقلابی تبدیلیاں لائیں گے ،نواز شریف کا انقلاب عوام کے ووٹ کے تقدس اور جمہوریت کیلئے ہے، سابق وزیراعظم نے جو تحریک شروع کی ہے اسے گھر گھر لیکر جائیں گے ، عوام کے فیصلے کے ساتھ چلنا بھی نواز شریف کی ذمہ داری ہے ، رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ ہم کیبل آپریٹر سے پوچھتے ہیں کیا ہورہاہے تووہ کہتے آپکوپتا ہے کیاہوگیا، جب لوگ نوازشریف کی گاڑی چومتے تو چینل خراب ہوجاتے تھے اورجی ٹی روڈ ریلی کے دوران چینل گڑبڑ ہوجاتے تھے،میڈیا طاقت ہے اسے خفیہ طریقوں سے ہولڈ نہیں کیا جاسکتا۔

مزید :

فیصل آباد -