جڑانوالہ : اوباش سسر کی اسلحہ کے زور پر بہو سے زیادتی

جڑانوالہ : اوباش سسر کی اسلحہ کے زور پر بہو سے زیادتی
جڑانوالہ : اوباش سسر کی اسلحہ کے زور پر بہو سے زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جڑانوالہ(ویب ڈیسک) سسر نے گھر میں اکیلی بہو کو دیکھ کر اسلحہ کے زور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون اہل خانہ کے ہمراہ اور روڈ بلاک کر کے احتجاج مظاہرہ۔ میڈیکل میں زیادتی ثابت ، نمونہ جات لاہور لیبارٹری بھجوادیے گئے، ملزم گرفتار۔ واقعات کے مطابق 96 گ ب کی رہائشی صغریٰ بی بی زوجہ محمد رمضان اوڈھ نے پولیس تھانہ صدر کی درخواست گزارتے ہوئے مﺅقف اختیار کیا کہ میرا خاوند مزدوری کے سلسلہ پر گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اسی بات کا فائدہ پا کر سسر کمرے کے اندر زبردستی گھس آیا اور اسلحہ نکالتے ہوئے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہوس کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا اور زیادتی کرتا رہا۔ سائلہ کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور بعد میں مک مکا کرتے ہوئے اسے چھوڑ نے پر تل گئے متا ثرہ لڑکی اور اہل علاقہ کے بلانے پر خبریں کی ٹیم جب انصاف کی متلاشی خاتون کے ساتھ پولیس چوکی علی پور بنگلہ میں پہنچی تو پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی اور متاثرہ خاتون کی نمونہ جات لینے کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور لیبارٹری روانہ کر دیے۔متاثرہ خاتون کے والدہ و اہلخانہ سمیت احتجاج کرتے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہمیں انصاف دلوائیں اور درندہ صفت سسر کو عبرتناک سزا سے دو چار کرنے کے احکامات صادر کر ے۔

اپنے بیٹے مصباح الحق کو کیئر یر کے آخری میچ میں 50گیندوں پر 1رنز بناتے دیکھ کر والدہ نے فون کر کے کیا بات کہی اور کپتان نے کیا جواب دیا ؟ماں بیٹے کی گفتگو سن کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

مزید :

فیصل آباد -