ایف آئی اے کی کاروائی،بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے چیچہ وطنی سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا،ملزم نے ایک آدمی کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2لاکھ30ہزار بٹورے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چیچہ وطنی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتارکر لیا،ملزم نے ایک آدمی کو سعودی عرب بجھوانے کا جھانسہ دے کر 2لاکھ30ہزار بٹورے تھے،ملزم نہ تو اس شخص کو سعودی عرب بھیجا اور نہ ہی اس کی رقم واپس کر رہا تھا جس پر ایف آئی نے کارروائی کرتےہوئے ملزم کو گرفتار کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔