قومی کبڈی ٹیم کی کھلاڑی کو نوجوان نے گولی مار کر خود بھی خودکشی کرلی ،لڑکی کو تشویشناک ہسپتال منتقل کر دیاگیا
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کبڈی ٹیم کی کھلاڑی صبا سلطانہ کو عمران نامی نوجوان نے گولی مار کر خو بھی خودکشی کر لی ہے جبکہ صبا کی حالت تشویشناک اور اسے بچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع کا کہناہے کہ عمران اور صبا سلطانہ کے درمیان لیپ ٹاپ کر تلخ کلامی ہوئی جس پر نوجوان نے آپے سے باہر ہوتے ہوئے پستول نکالی اور صبا کو گولی مار دی اور بعد میں اپنی کن پٹی پر پستول رکھ کر گولی چلا دی جس کے باعث نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ صبا سلطانہ کو تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن تھیٹر میں ان کاآپریشن جاری ہے ا ور ڈاکٹران کی زندگی بچانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغازکر دیاہے اور پولیس کو کہناہے کہ تفتیش کرنے کے بعد ہی کچھ واضح ہو سکے گا کہ دراصل معاملہ ہے کیا ۔