فیصل آباد میں محکمہ تعلیم میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں،شکایات پر 16ایجوکیٹرز کی ٹریننگ روک دی گی
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے محکمہ تعلیم میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،جس کی شکایات کے بعد 16ایجوکیٹرز کی ٹریننگ اور جوائننگ آرڈر منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آبادمیں محکمہ ایجوکیشن میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کئے جانے کا انکشاف ہواہے ،جس کی شکایات کے بعد سامنے آنے والے 16ایجوکیٹر کی ٹریننگ روک دی گئی،جبکہ ان کے جوائننگ آرڈ ر بھی منسوخ کر تے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ۔
جبکہ انتظامیہ نے سارا ملبہ سافٹ وئیر ڈال دیا ہے ،نجی نیوز چینل ”اب تک“ کے مطابق تحقیقات میں مزید نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے جواس سارے معاملے کی قلعی کھول دے گا۔
یہ بھی پڑھیں
شہر قائد ، ملزم کاتعاقب کرتے پولیس اہلکارٹرین کی زد میں آکر شہید