کپڑوں کے گودام میں آگ ، کروڑوں رو پے کا مال جل گیا، گودام کی چھت پگھل کر زمین بوس ہو گئی

کپڑوں کے گودام میں آگ ، کروڑوں رو پے کا مال جل گیا، گودام کی چھت پگھل کر زمین ...
کپڑوں کے گودام میں آگ ، کروڑوں رو پے کا مال جل گیا، گودام کی چھت پگھل کر زمین بوس ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(آئی این پی)اسما عیل مسجد روڈ پر لنڈے کے کپڑوں کے 1کنال رقبے پر بنے گودام میں اچا نک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کروڑوں رو پے ما لیت کا کپڑا جل کر راکھ ہوگیا۔ آگ کی شدت سے گودام کی چھت پگھل کر زمین بوس ہو گئی ، فائر بر یگیڈ کی9گا ڑیوں نے 5گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا
تفصیلات کے مطا بق اسما عیل مسجد روڈ پر لنڈے کے مختلف کوا لٹی کے کپڑوں سے بھر ے گودام میں اچا نک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے1کنال رقبے پر بنے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کی شدت سے گودام کی چھت پگھل کر زمین بوس ہو گئی ۔
ذرائع کے مطا بق گودام کے عقب میں واقعہ ڈا ئنگ فیکٹری کے بوائلر سے چنگا رے گرے جس سے آگ بھڑ ک اٹھی جس سے کروڑوں روپے ما لیت کا لنڈے کا کپڑاجل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔ حادثے میں کسی قسم کے جا نی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، فائر بریگیڈ کی 9گا ڑیوں نے 5گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قا بوپایا۔

مزید :

فیصل آباد -