”پولیس والے اپنے ہی ساتھی اہلکار کی بیوی کو اٹھا لائے اور پھر۔۔۔“ایسی خبر جس نے پوری پولیس فورس کا سرشرم سے جھکا دیا

”پولیس والے اپنے ہی ساتھی اہلکار کی بیوی کو اٹھا لائے اور پھر۔۔۔“ایسی خبر ...
”پولیس والے اپنے ہی ساتھی اہلکار کی بیوی کو اٹھا لائے اور پھر۔۔۔“ایسی خبر جس نے پوری پولیس فورس کا سرشرم سے جھکا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سمن آباد تھانے کے اے ایس آئی نے اپنے ساتھی افسران و اہلکاروں پر بیوی سے زیادتی کا الزام لگادیا اور کہاہے کہ پھر اسے جھوٹے اغوا کے کیس میں تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او اور اہلکار اٹھاکر لے آئے اور اسے زبردستی جرم قبول کروانے کے لئے تشدد و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
سیشن عدالت فیصل آباد میں تھانہ سمن آباد میں ہی تعینات اے ایس آئی منظور احمد نے اپنے پولیس افسران و اہلکار ساتھیوں کے خلاف بیوی سے زیادتی کا الزام عائد کیا اور عدالت کو بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ سمن آباد نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر میری بیوی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ زیادتی بھی کرتے رہے اور جب میں نے عدالتی بیلف کے ذریعے اپنی بیوی کنیز بی بی کو بازیاب کروایا توایس ایچ او نے مجھے نوکری سے معطل کروا دیا گیا۔
اہلکار نے بتایاکہ مبینہ طورپر مغوی خاتون رمضانہ بی بی عدالت کے ذریعے دارالامان چلی گئی تھی اور وہاں سے کوئی شخص اسے ساتھ لے گیا جبکہ میری اہلیہ کنیز بی بی کو رمضانہ کے متعلق کچھ معلوم نہیں تھا، ابتدائی پوچھ گچھ میں تعاون کے باوجود اٹھا لیاگیا، میری وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لے کر مجھے اور میری بیوی کو انصاف دلوائیں۔

مزید :

فیصل آباد -