سائلہ کو شادی کی پیشکش، چوکی انچارج اے ایس آئی گرفتار

سائلہ کو شادی کی پیشکش، چوکی انچارج اے ایس آئی گرفتار
سائلہ کو شادی کی پیشکش، چوکی انچارج اے ایس آئی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) مجھ سے شادی کرو گی تو بچے میں گے، چوکی انچارج کی سائلہ کو شادی کی پیشکش مہنگی پڑگئی۔ سی پی او نے چوکی انچارج کی گرفتاری کا حکم دے دیا جبکہ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے پیٹی بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ گلستان کالونی Kبلاک کی رہائشی شازیہ بی بی نے اپنے بچوں کی برآمدگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کررکھی تھی جس پر عدالت نے چوکی انچارج گلستان کالونی اعظم کو بچوں کی برآمدگی کیلئے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی جس پر اے ایس آئی اعظم نے سائلہ شازیہ کو اکیلے چوکی بلایا مگر اس نے تنہا آنے سے انکار کردیا اور اس نے جوش میں آکر خاتون کو شادی کی پیشکش کر ڈالی اور اسے کہہ دیا کہ مجھ سے شادی کروگی تو میں تمہارے بچے برآمد کرواکر ملوا اور تمہارے حوالے کروادوں گا۔

اگر میرے ساتھ شادی نہ کی تو جہاں بھی چلی جاﺅ تم کو تمہارے بچے نہیں ملیں گے۔ اس بارے میں خاتون نے سی پی او کو شکایت کی جس پر سی پی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی اعظم کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے چوکی انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

مزید :

فیصل آباد -