ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں وکلاکی خوفناک فائرنگ ،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے الیکشن میں کامیابی کا جشن مناتے وکلا بلا جھجک سرعام خوفناک فائرنگ کرتے رہے جبکہ پولیس وکلا کی ہٹ دھرمی اور قانون شکنی پر بے بسی کے ساتھ پاس کھڑی خاموش تماشائی بنی رہی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں جہاں آپے سے باہر ہو نے والے وکلاکے مار پیٹ اور بد معاشی و غنڈہ گردی کے آئے دن واقعات منظر عام پر آرہے ہیں وہیں فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ بارمیں وکلا نے سر عام ہوائی فائرنگ کر کے اس وقت قانون کی دھجیاں اڑادیں جب ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں جیت کی خوش خبری سنائی گئی۔جیت کی خبر وکلا کے کانوں تک پہنچنے کی دیر تھی کہ وکلا نے ایسی شدید فائرنگ کی کہ پورا علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔سونے پہ سہاگایہ ہوا کہ وکلا بے بسی کا نمونہ بنی پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کرتے رہے لیکن مجال ہے کسی قانون کے رکھوالے نے ان قانون شکن مسلح وکلاکو روکنے کی کوشش کی ہو ۔