لیگی ایم این اے میاں فاروق کے گھر 20 ڈاکوﺅں کی لوٹ مار
فیصل آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کے گھر ڈکیتی کیو اردات کے دوران ڈاکو لاکھوں روپے، زیورات، پرائر بانڈ اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مقامی اخبار کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گاﺅں میانی میں20 ڈاکوﺅں پر مشتمل گروہ دیوار پھلانگ کر میاں محمد فاروق کے گھر میں داخل ہوا، س موقع پر رکن قومی اسمبلی کے قریبی عزیز کا ڈاکوﺅں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ڈاکوﺅں نے سب کو یرغمال بنالیا، ملازمین اور اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر نقدی، پرائز بانڈ، طلائی زیورات اور دو عدد کلاشنکوفیں چھین کر لے گئے۔