فیصل آباد میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی،مزاحمت پر گارڈ قتل
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاخمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے گارڈ کو قتل کردیا ۔
عدالتی کارروائی نے سچ اور جھوٹ کا فرق واضح کر دیا،جلد وزیراعظم کے مستقبل کافیصلہ ہوگا: نعیم الحق
تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکے علاقے ڈجکوٹ میں ڈاکووں نے پٹرول پمپ پر دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں پٹرول پمپ کا گارڈ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولیس کی فرانز ک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے۔تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔