جاوید ہاشمی نے عمران خان کے بارے جو بھی کہا اس میں بہت سی باتیں ٹھیک ہیں:رانا ثنااللہ
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جادید ہاشمی نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کے بارے جو باتیں کی ان میں بہت سی باتیں حققیت پر مبنی ہیں مگر خان صاحب اس کو مانتے نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے اپنی توپوں کارخ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کی طرف رکھا،جس میں ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے خلاف سازشیں عمران خان کے دھرنے سے شروع ہوئی جو آج تک جاری ہیں۔جبکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اس کی چارج شیٹ ہے۔
عوام کے مقبول ترین اور مخلص لیڈر پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا:شہبازشریف
شیخ رشید کانام لیے بغیر ان کا کہنا تھا جو کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلے گا ،سپریم کورٹ کو ایسے بیانات دینے والوں کے خلاف بھی نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں ہیں کہ وہ ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام نے منتخب کیا اور پوری قوم مسلم لیگ(نواز) کے ساتھ کھڑی ہے۔