سابق ممبر ضلع کونسل فیصل آباد اعجاز احمد چوہدری انتقال کر گئے، نماز جنازہ کل(پیر) ادا کی جائے گی

سابق ممبر ضلع کونسل فیصل آباد اعجاز احمد چوہدری انتقال کر گئے، نماز جنازہ ...
سابق ممبر ضلع کونسل فیصل آباد اعجاز احمد چوہدری انتقال کر گئے، نماز جنازہ کل(پیر) ادا کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی ریاض احمد چوہدری کے چھوٹے بھائی، سابق اپوزیشن لیڈر اور ممبرضلع کونسل فیصل آباد اعجاز احمد چوہدری آج انتقال کر گئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز پیر ان کے آبائی گاﺅں میں ادا کی جائے گی۔

دنیا بھر میں80کروڑ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں : اقوام متحدہ
تفصیلات کے مطابق سابق ممبر ضلع کونسل اعجاز احمد چوہدری اپنے آبائی گاﺅں جہانگیر خورد (چک257آر بی) فیصل آباد میں انتقال کرگئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ ان کی آبائی رہائش گاہ میں کل (پیر)صبح 9بجے ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے علاقے میں مختلف ترقیاتی کام کرائے جن میں طلبہ و طالبات کے لئے الگ الگ ہائی سکول،سیورج لائن، واٹر سپلائی اور ٹیلی فون کی سہولیات شامل ہیں۔

مزید :

فیصل آباد -