یونیورسٹی کی لیکچرار بینک منیجر کے ساتھ رنگ رلیاں مناتی گرفتار
فیصل آباد (ویب ڈیسک) منصور آباد پولیس نے یونیورسٹی کی لیکچرار بینک منیجر سمیت دو جوڑوں کو کینال روڈ کے ہوٹل میں رنگ رلیاں مناتے پکڑ کر حوالات میں بند کردیا جبکہ جوڑوں کو پکڑے جانے پر سفارشیوں نے ایس ایچ او منصور آباد کو لاکھوں روپے کی پیشکش کردی۔
تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر اسلم صابری سب انسپکٹر مشتاق نے ایس ایچ او الیاس بیگ کے گن مینوں ودیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کینال روڈ پر واقع سٹیزن ہوٹل میں چھاپہ مارا تو مقامی یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار کو اسلام آباد کے بینک منیجر سمیت مدینہ ٹاﺅن کے دوسرے جوڑے کو مبینہ طور پر رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔ دونوں جوڑوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کئے جس پر سفارشیوں نے ایس ایچ او کو رہائشی کے عوض لاکھوں روپے کی پیش شکردی مگر ایس ایچ او کے نہ ماننے پر بااثر افراد نے آفر میں مزید اضافہ کردیا تو ایس ایچ او نے مقدمہ کا اندراج روک دیا۔پکڑے جانے والے دونوں جوڑے امیر ترین گھرانے کے بتائے جاتے ہیں۔
روزنامہ خبریں کے مطابق اس حوالے سے ایس ایچ او منصور آباد اور سب انسپکٹر اسلم صابری کو ان کے موبائل فونز نمبر پر رابطہ کیا گیا مگر دونوں پولیس آفیسر کالز منقطع کرتے رہے۔ اخبارکے مطابق سب انسپکٹر اسلام صابری کو سابق سی پی او نے ناقص کارکردگی پر لائن حاضر کررکھا ہے مگر اس کے باوجود وہ ڈیوٹی کررہا ہے۔