فیصل آباد،گٹر کی صفائی کی مزدوروں کی ہلاکت پر ورثا اور اہل علاقہ کا احتجاج،روڈ بلاک کر دی،ایم ڈی واسا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

فیصل آباد،گٹر کی صفائی کی مزدوروں کی ہلاکت پر ورثا اور اہل علاقہ کا ...
فیصل آباد،گٹر کی صفائی کی مزدوروں کی ہلاکت پر ورثا اور اہل علاقہ کا احتجاج،روڈ بلاک کر دی،ایم ڈی واسا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے علاقے رشید آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونے والے 3 مزدوروں کے ورثا اور اہل علاقہ کا واسا کیخلاف احتجاج،لاشیں سڑک پر رکھ کر اکبر آباد چوک بلاک کر دیاجس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مظاہرین نے مزدوروں کی ہلاکت کا ذمہ دار واسا کو ٹھہرا دیا اور ایم ڈی واسا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا،مظاہرین نے ن لیگ کے ایم پی اے الیاس انصاری کے آفس پر بھی دھاوابول دیا اور آفس میں لگے بینرز اور پوسٹر پھاڑ دیئے،پولیس کی مظاہرین کو آگے بڑھنے کی کوشش میں ہاتھ پائی ہو گئی ،ڈی سی فیصل آباد سلمان غنی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور واسا حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 3مزدور جاں بحق اور ایک بے ہوش ہو گیا ہے جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔