ڈرائیور کے بیٹے نے میٹرک کے امتحانات میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈرائیور کے بیٹے نے میٹرک کے امتحانات میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
ڈرائیور کے بیٹے نے میٹرک کے امتحانات میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک)  میٹرک بورڈ کے امتحان میں سرکاری سکول کے طالب علم اور غریب ڈرائیور کے بیٹے نے تیسری پوزیشن لے لی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں سرکاری سکول کے طالب علم حافظ محمد زید نے تیسری پوزیشن لے کر ثابت کردیا کہ مقصد نیک ارادے مضبوط اور جذبے جواں ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔گورنمنٹ ہائی اسکول فیصل آباد کے طالب علم حافظ محمد زید نے میٹرک جنرل گروپ میں 975 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حافظ محمد زید کے والد نجی کمپنی میں 15 ہزار ماہانہ تنخواہ پر ڈرائیور ہیں۔ہونہار طالب علم نے بتایا کہ والد نے بھاری اخراجات کے باوجود انہیں تعلیم ڈلائی۔ اس موقع پر انہوں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں سے سکول بہت دور اور روزانہ سفر طویل فاصلہ طے کرکے سکول پہنچنا پڑتا ہے، آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن ہمت نہیں ہاری تاہم باقی بھائیوں کے لئے سکول جانے کی سہولت نہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیم میں رکاوٹ حائل ہیں۔ پوزیشن ہولڈر طالب علم کے والد محمد اسلم نے کہا کہ کم آمدنی کے باوجود بچوں کو تعلیم دلوانا ان کا خواب ہے۔

مزید :

فیصل آباد -