قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا جڑانوالہ میں سرچ آپریشن ، 3مشتبہ افراد گرفتار
فیصل آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) قانون نافذ کرنیوالے اداروںنے جڑانوالہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق فیصل آبا دکی تحصیل جڑانوالہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں مستقل رہائش پذیر اورکرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کے شناختی دستاویزات چیککئے اور ان تمام افرادکی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق بھی کی گئی۔پولیس نے اسی علاقے سے شناخت ظاہر ہونے پر مشکوک جانتے ہوئے 3افغان باشندوں کو اپنی حراست میں لے لیا۔تاہم پولیس حکام کاکہناہے کہ زیر حراست افراد کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شناخت ظاہر ہونے انہیں رہا کر دیا جائے گا۔