جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالادستی کے لئے وکلاء برادری ہمیشہ صف اول میں رہی ، ان کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے:گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالادستی کے لئے وکلاء برادری ہمیشہ صف اول ...
جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالادستی کے لئے وکلاء برادری ہمیشہ صف اول میں رہی ، ان کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے:گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(آن لائن)گورنر پنجاب محمدرفیق رجوانہ نے اپنے دورہ فیصل آباد کے دوران ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فیصل آباد کے عہدیداروں سے ملاقات ،گورنر پنجاب محمدرفیق رجوانہ نے کہا کہ فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے سلسلے میں حکومت اپنی ذمہ داریاں پورا کررہی ہے۔

گورنر پنجاب نے بار ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالادستی کے لئے وکلاء برادری ہمیشہ صف اول میں رہی ہے لہذا ان کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اس مقصد کے لئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔گورنر پنجاب نے ضلعی وڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مقامی بار ایسوسی ایشنز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور ضلع کچہری فیصل آباد میں وکلاء کیلئے پارکنگ پلازا کی تعمیر کے منصوبے کے لئے بھی اقدامات کو آگے بڑھایا جائے۔اس موقع پر صدربارایسوسی ایشن رانا علی عباس،نائب صدر رانا ذوالفقار احمد اور سیکرٹری میاں مہران نے ان کے مسائل میں گہری دلچسپی لینے پر گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں وکلاء کے اجتماعی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے فیصل آباد میں لاہورہائی کورٹ بینچ کے قیام کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے اور کسٹم کورٹ،نیب کورٹ اوردیگر سپیشل کورٹس کے علاوہ لیبر ٹربیونل کے قیام پر زور دیا۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا علی عباس،نائب صدر رانا ذوالفقار احمد،سیکرٹری میاں مہران موجودتھے جبکہ ڈویژنل کمشنر مومن آغا،ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اور ایس ایس پی آپریشن رانا معصوم نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔گورنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ بارا یسوسی ایشن کے عہدیداروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت وکلاء برادری کو بہترین پیشہ وارانہ ماحول فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اس سلسلے میں بار ایسوسی ایشنز کی فلاح وترقی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

فیصل آباد -