توہین رسالت کا مرتکب گرفتار

توہین رسالت کا مرتکب گرفتار
توہین رسالت کا مرتکب گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) غلام محمد آباد میں توہین رسالت کے مرتکب شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  نوری چوک غلام محمد آباد کے غلام اسحاق نے تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بدھ کی رات ساڑھے 9 بجے محلہ دار شخص افضل محلہ میں گستاخی رسول کا مرتکب ہو کر شان پاک میں غلط الفاظ استعمال کر رہا تھا جسے محلہ داروں کے ہمراہ ہم نے روکا تو وہ مزید گستاخیاں کرنے لگا جس پر پولیس طلب کر کے اسے گرفتار کروایا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حوالات بند کر کے بجرم 295-C کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

فیصل آباد -