فیصل آباد روڈ پر مسافر بس اور وین میں تصادم‘ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق‘25زخمی
فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد روڈ پر مسافر بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق جبکہ25زخمی ہوگئے۔ ننکانہ صاحب سے آنے والے ایک ہی خاندان سے بھری وین فیصل آباد روڈ پر مانانوالہ کے قریب مسافر بس سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 4خواتین سمیت 6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 25افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیمیوں نے جائے حادثہ سے زخمیوں کو شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب اور مانا نوالہ کے ہسپتال میں منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق،زخمیوں میں سے 5افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔