پی ٹی آئی دھرنے کی سیکیورٹی پر 46 کروڑ 7 لاکھ خرچ ہوئے

پی ٹی آئی دھرنے کی سیکیورٹی پر 46 کروڑ 7 لاکھ خرچ ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے اور لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی مدد اور فورسز کی تعیناتی کیلئے 46 کروڑ 7 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ بجٹ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے رواں مالی سال کیلئے تحریک انصاف کے دھرنے اور لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی مدد کیلئے فورسز کی تعیناتی کیلئے 46 کروڑ 7 لاکھ روپے اور وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب رینجرز کی تعیناتی پر 8 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ آیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کئے گئے مختلف سیکیورٹی اداروں پر رواں مالی سال 2016 ۔ 17 میں 12 کروڑ 17 لاکھ 62 ہزار روپے خرچ کئے گئے اور وفاقی پولیس کیلئے کل 46 کروڑ 7 لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ لی گئی۔ مالی سال 2016 ۔2017 کیلئے وزارت داخلہ کا بجٹ 7 ارب 11 کروڑ 82 لاکھ روپے تجویز کیا گیا تھا جس کیلئے 66 کروڑ 74 لاکھ 66 ہزار اضافی گرانٹ لی گئی جس کے بعد وزارت داخلہ کا نظر ثانی شدہ بجٹ 7 ارب 78 کروڑ 56 لاکھ 92 ہزار روپے تھا۔

مزید :

فیصل آباد -