بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا کی بس کو حادثہ ،20 زخمی

بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا کی بس کو حادثہ ،20 زخمی
بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا کی بس کو حادثہ ،20 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا کی بس الٹنے سے 20طالب علم زخمی ہو گئے ۔

نیو نیوز کے مطابق بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا کی بس مری سے واپسی پر گوجرہ کے قریب الٹنے سے 20طالب علم زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ، زخمیوں کو گوجرہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر مکان سے جا ٹکرائی تاہم واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

مزید :

فیصل آباد -