انجیلا میرکل اور فرانسیسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پیرس(ثناءنیوز)جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرنسوا اولانڈ نے گزشتہ روز ٹیلی فونک کانفرنس کے دوران روس اور یوکرائن کے صدور سے دو گھنٹے طویل بات چیت کی۔پیرس میں صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیلی کانفرنس کے دوران روسی صدر پوٹن اور یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو نے مشرقی یوکرائن کے بحران کے حل کے لیے ٹھوس اور عملی کوششیں کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔مغربی ممالک یوکرائن میں قیام امن کے لیے روس کی طرف سے عملی اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یورپی یونین اور امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس بحران کے تناظر میں کریملن کی پالیسی میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آتی توروس پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔