جنوب مغربی بحر الکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جنوب مغربی بحر الکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے پی پی) جنوب مغربی بحر الکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ان کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.7ریکارڈ کی گئی تاہم حکام نے کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت پورٹ مورس بے کے شمال مشرق میں 9سو کلومیٹر کے فاصلے پر زمین کی 5سو کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق کسی قسم کے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -