برطانیہ بھر کی طرح مانچسٹر کی مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک میں بڑا اجتماع

برطانیہ بھر کی طرح مانچسٹر کی مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک میں بڑا اجتماع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ بھر کی طرح مانچسٹر کی مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک میں بڑا اجتماع ہوا جس میں یورپین پارلیمنٹ کے ممبر محمد افضل خان ‘ پاکستان سے ایم این اے چوہدری خادم حسین گرمالہ ‘ سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن ‘ مسجد ہذا کی صدر میاں نعیم ‘ قاری جاوید اختر چشتی ‘ امام عاصم ‘ چوہدری اختر ملوانہ ‘ سابق پولیس آفیسر محمد اعظم خان ‘ اسفیر یار خان ‘ ماسٹر محمد سلیم چوہدری ‘ چوہدری محمد نواز دلو ‘ ڈاکٹر عبد الحفیظ ‘ چوہدری سعید عبد اللہ ‘ حامد شاہد چوہدری ‘ کاشف چوہدری ‘ ڈاکٹر امجد خان ‘ صوفی طارق جہلمی ‘ حافظ نور محمد ‘ سلطان محمود ‘ سمیت دیگر معززین بھی شریک ہوئے عید الفطر کی نماز کے بعد محمد افضل خان ‘ اور نعیم الحسن نے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے عید بھی ملی اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مستحق اور حقدار بہن بھائیوں کو بھی خوشیوں میں شامل کیا جانا چاہیے ‘ غزہ ‘ سمیت پوری دنیا میں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بننے والے مسلمانوں کی مدد کے لیے پوری مسلم کیمونٹی کو یکجہتی کا اظہار کرنا ہو گا انہو ں نے پاکستان میں آئی ڈیز پیز کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی حقیقی خوشیاں حاصل ہونی چاہیے بے گھر افراد کو ان کے گھروں میں واپس منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات بھی ناگزیر ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -