سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو دی گئی معافی کی مدت ختم

سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو دی گئی معافی کی مدت ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (آئی این پی) سعودی حکومت کی طرف سے غیرقانونی تارکین وطن کو قانونی راہ اختیارکرنے کیلئے دی گئی تین نومبرتک کی مہلت ختم ہوگئی اس دوران سے دس لاکھ سے زائد پاکستانی، بنگالی، فلپائنی بھارتی اور یمنی شہریوں نے فائدہ اٹھایا۔سعودی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے دی گئی مہلت سے چالیس لاکھ غیرملکی مستفید ہوئے۔ دوسری مہلت ختم ہونے کے بعد تارکین وطن کی بڑی تعداد نے سعودی عرب سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔ سعودی عرب چھوڑنے والوں میں زیادہ تر غیر ہنرمند اور عمرہ ویزہ پر رکنے والے غیرملکی شامل ہیں جنہیں پکڑے جانے پر جیل یا جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -