روسی صدر پیوٹن کی یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو، فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات

روسی صدر پیوٹن کی یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو، فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پیرس میں یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو، فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی۔ہفتہ کوذرائع ابلاغ کے مطابق اس ملاقات کا مقصد مشرقی یوکرین کی صورت حال کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے حالیہ کچھ عرصے میں مشرقی یوکرین میں کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کیا۔ اجلاس میں مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کو زیادہ علاقائی خود مختاری دینے، باغیوں کے لیے عام معافی اور علاقائی انتخابات جیسے موضوعات زیربحث آئے۔شرکاء نے اعادہ کیا کہ یوکرینی بحران سے متعلق مینسک میں کئے گئے سمجھوتوں کو عملی جامہ پہنائے جانے کی اشد ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ نومبر میں روس، فرانس، جرمنی اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔

مزید :

عالمی منظر -