انٹارکٹکا میں پھنسے روسی و چینی بحری جہازوں کونکالنے کیلئے امریکی برف توڑ جہاز روانہ

عالمی منظر

سڈنی (اے پی پی)بر اعظم انٹار کٹکا کی گہری برف میں پھنسے روسی بحری جہاز اور اس کے چینی مدد گار برف توڑ جہاز کی مدد کیلئے امریکی برف توڑ بحری جہاز روانہ کر دیا گیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے پولرسٹار نے آسٹریلیا کی جانب سے ایک درخواست پر معاونت کا فیصلہ کیا جس کے تحت 24دسمبر کو انٹارکٹکا میں پھنسنے والے سائنسدانوں کو لے جانے والے بحری جہاز اکیڈمک شو کا لسکیف اور بعد میں اس کی معاونت کیلئے جانے والے برف توڑ بحری جہاز کو 4میٹر گہری برف سے نکالنے کیلئے ایک بڑا برف توڑ بحری جہاز بھیج دیا گیا ہے جو وہاں پہنچ کر وہاں پھنسے بحری جہازوں کی معانت کرے گی۔ چینی حکام کے مطابق یہ بحری جہاز کھلے پانیوں سے 21کلو میٹر دور 4میٹر سے زائد موٹی برفانی تہوں میں پھنس چکے ہیں تاہم اگر موسمی حالات نے اجازت دی تو آج چینی برف توڑ جہاز خود کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو جائیگا۔