مصری انسدادِ دہشت گردی یونٹوں نے سینائی جزیرہ نما میں داعش کے لیڈر کو ہلاک کر دیا

مصری انسدادِ دہشت گردی یونٹوں نے سینائی جزیرہ نما میں داعش کے لیڈر کو ہلاک کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ (اے پی پی) مصر کی انسدادِ دہشت گردی فورسز نے بحران زدہ شمالی صوبے سینائی میں دہشت گرد ملیشیا داعش کی مقامی شاخ کے سربراہ ابو دعاء الانصاری کو ہلاک کر دیا ہے۔ مصری فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران45 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک اور20سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ فوجی آپریشن کب کیا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے شمالی سینائی کے صوبائی دارالحکومت العریش کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -