وینزویلا کی اٹارنی جنرل اپنے منصب سے فارغ، طارق ولیم صعب نیا اٹارنی جنرل مقرر
وینزویلا (اے این این)وینزویلا کی اسمبلی نے اپنے پہلے ہی اجلاس میں خاتون اٹارنی جنرل لوئیسا اورٹیگا کو ان کے منصب سے فارغ کر دیا۔وینزویلا کی نئی منتخب لبنانی نژاد طارق ولیم صعب کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ہے۔ وینزویلا کی سابق اٹارنی جنرل نے 2 اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ 30 جولائی کے پارلیمانی انتخابات میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کی بھرپور تفتیش کریں گی۔پارلیمنٹ کے انتخابی عمل کو متنازعہ خیال کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی برادری اس کی مذمت کر چکی ہے
۔ عالمی برادری کا خیال ہے کہ صدر نکولس مادورو اپنی قوت بڑھانے کیلئے ملکی اداروں کو اپنا کھلونا بناتے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں اورٹیگا نے ٹویٹ کیا تھا کہ ان کے دفتر کو فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اورٹیگا، صدر نکولس مادورو کی سخت ترین ناقدوں تصور کی جاتی ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں فوج کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔