سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے طائف کے ایک غار سے ملنے والی انسانی با قیات کا مطالعہ شریعت عدالت کو بھجوادیا
جدہ (بیورورپورٹ)سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے طائف کے ایک غار سے ملنے والی انسانی با قیات کا مطالعہ شریعت عدالت کو بھجوادیا ۔وہی اس حوالے سے شرعی فیصلہ بعد اس پر عمل درآمد کا طریقہ مقرر کرے گی۔ طائف محکمہ صحت نے پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی ہے ،38صفحوں کی باقیات کا پتہ طائف کے نصف علاقے میں مقامی شہری نے بتایا تھا۔ متعلقہ ادارے باقیات کی تدفین کا فیصلہ کرینگے۔ طائف پولیس نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ مذکورہ با قیات کے حوالے سے کسی واردات کا شبہ نہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی طائف کے کئی گاؤں میں بہت ساری پرانی قبروں کے نشانات مٹ گئے ہیں۔یہ 60برس سے زیادہ پرانی قبریں ہیں۔