فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کو سوپور جاتے ہوئے میر گنڈ کے قریب گرفتار کر لیا گیا

 فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کو سوپور جاتے ہوئے میر گنڈ کے قریب گرفتار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سری نگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس جے کے کے رہنماا اور فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کو سوپور جاتے ہوئے میر گنڈ کے قریب گرفتار کر لیا گیا ۔ان کے ہمراہ جے کے ایل ایف( آر) کے وجاہت قریشی ،جاوید احمد ،اسلامک پولیٹکل پارٹی کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف میر ،فریڈم پارٹی کے دیگرارکان کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ۔ شبیر احمد شاہ نے اس موقعے پر کہا کہ ہم ان شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی بھول نہیں سکتے اور ان کے مشن کی آبیاری حصول مقصد تک کرتے رہیں گی۔شبیر احمد شاہ نے سوپور کے غیور عوام کوتحریک آ زادی کے ساتھ ان کی وابستگی کی سراہنا کر تے ہو ئے ان کاشہدا سوپور کی یاد میں ہڑتال کر نے پر شکر یہ ادا کیا۔

مزید :

عالمی منظر -