حمص سے شامی شہریوں کا انخلاءشروع،13ہزارافراددمشق پہنچ گئے

حمص سے شامی شہریوں کا انخلاءشروع،13ہزارافراددمشق پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(این این آئی)شام کے شہر حمص میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کا انخلا شروع ہو گیا ، پہلے مرحلے میں تقریبا ساڑھے تیرہ ہزار افراد کو نکالا گیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کی حکومت اور باغیوں کے درمیان اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت حمص میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فائر بندی کا نفاذ ہو گیا ہے، فریقین کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت باغیوں کے علاقوں میں امدادی سامان بھی پہنچایا جائے گا، حمص کے گورنر طلال برازی نے بتایا کہ دواﺅں اور خوراک کی پہلی کھیپ محصور شہریوں تک پہنچا دی گئی ہے ،برازی نے بتایا کہ صوبائی حکومت، اقوام متحدہ اور ہلالِ احمر کی ایک مشترکہ ٹیم پہلے ہی انخلا کے عمل کی نگرانی کے لیے شہر کے پرانے علاقے میں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لاجسٹک مسائل کی وجہ سے یہ عمل تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ برازی کا کہنا تھا کہ ہفتے کو تقریبا بارہ سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔حمص میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے ایک بس تقریبا 25 شہریوں کو لے کر واپس پہنچ گئی ،ہفتہ کو تقریبا 1200سو شہریوں کو وہاں سے نکالا گیا، شام کے سرکاری ٹیلی وژن پر دکھائے گئے مناظر میں باغیوں کے زیر قضبہ علاقوں سے باہر ایک بس کو دکھایا گیا شام کے تیسرے بڑے اس شہر کے ان علاقوں میں اطلاعات کے مطابق تین ہزار شہری گزشتہ کئی مہینوں سے پھنسے ہوئے ہیں،حمص شام کے ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں 2011 میں شامی صدر بشارالاسد کے خلاف سب سے پہلے بغاوت برپا ہوئی تھی اور مسلح جنگجوﺅں نے 2012 کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں باغی جنگجوں نے قبضہ کرلیا تھا۔
شامی فوج نے اس شہر اور اس کے مضافات کی مکمل ناکہ بندی کررکھی ہے جس کے نتیجے میں وہاں موجود شہری مقید ہو کر رہ گئے ہیں اور وہ اپنا گھربارنہ چھوڑنے کی سزا بھوک ننگ کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -