ہتھیاروں، انفراسٹرکچر اور ڈیلیوری سسٹم سمیت امریکی جوہری ہتھیاروں کی اپ گریڈیشن پر 400 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی،امریکی نائب سیکرٹری دفاع

ہتھیاروں، انفراسٹرکچر اور ڈیلیوری سسٹم سمیت امریکی جوہری ہتھیاروں کی اپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی) امریکی نائب سیکرٹری دفاع میڈلین کریڈون نے کہا ہے کہ ہتھیاروں، انفراسٹرکچر اور ڈیلیوری سسٹم سمیت امریکی جوہری کی اپ گریڈیشن پر 400 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ ایٹمی ہتھیاروں کو جدید بنانے کیلئے ایک دہائی کا عرصہ درکار ہے۔ نائب سیکرٹری دفاع میڈلین کریڈون نے ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ ایٹمی آرسنل کو جدید بنانے کا کام انتہائی مہنگا ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ سرمایہ کاری بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے ایٹمی ہتھیاروں اور انفراسٹرکچر کی اوور ہالنگ ضروری ہو گئی ہے۔ ایک روز قبل امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ایٹمی ہتھیار واشنگٹن کے دفاعی ڈاکٹرائن کا اہم حصہ ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -