مقبوضہ کشمیر ‘ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں‘تین مجاہدین شہید ‘ایک بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر ‘ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں تین مجاہدین شہید اور ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کرناہ سیکٹر میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان گذشتہ چار روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ تازہ جھڑپ میں تنگدڑ میں ایک بھارتی فوجی کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کردیا۔ تلاشی کے دوران بھارتی فوج کے حملوں میں تین مجاہدین شہید جبکہ تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کے بعد بھارتی فوج نے جنگلات کا محاصرہ کرتے ہوئے تمام راستے بند کردئیے۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن ابھی جاری تھا۔

مزید :

عالمی منظر -