روس نے 6 جنگی بحری جہازوں پرمشتمل بحری قافلہ شام روانہ کر دیا

روس نے 6 جنگی بحری جہازوں پرمشتمل بحری قافلہ شام روانہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روس نے 6 جنگی بحری جہازوں پر مشتمل نیول فلوٹیلا شام میں اپنے بحری اڈے طارطوس روانہ کر دیا۔ آبدوز شکن ڈسٹرائر فلوٹیلا کی قیادت کر رہا تھا۔ مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 6 جنگی بحری جہازوں پر مشتمل نیول فلوٹیلا شام میں روس کے بحری اڈے طارطوس پہنچ گیا۔ فوجی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایڈمرل چبانکو اور دیگر تین نمایاں جنگی بحری جہاز آرکٹک سرکل میں اپنا ہوم بورٹ چھوڑ کر بحیرہ روم کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ نیول فلوٹیلا شام میں روسی بحری اڈے کی جانب سے کال پر روانہ کر دیا گیا تاہم ذرائع نے واضح کیا کہ نیول فلوٹیلا فیول، پانی اور دیگر خوراکی مواد لے کر وہاں روانہ ہو گیاہے۔

مزید :

عالمی منظر -